انٹرنیشنل

سرچ آپریشن کے نام پر روزانہ بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے

حیدرآباد۔29مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
برہان وانی کے جانشین کمانڈر سبزار احمد سمیت 11کشمیریوں کی شہادت بدترین دہشت گردی ہے، سرچ آپریشن کے نام پر روزانہ بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے پر امن مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال درندگی کی انتہا اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے
جماعتہ الدعوة صوبہ سندھ کے امیر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، برہان وانی کے جانشین کمانڈر سبزار احمد سمیت 11کشمیریوں کی شہادت بدترین دہشت گردی ہے، سرچ آپریشن کے نام پر روزانہ بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، پر امن مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال درندگی کی انتہا اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔
مرکز سعد بن معاذ میں استقبال رمضان کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال 2017ء کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا، اس دوران بھارتی دہشت گردی کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ خطہ میں امن بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے نہیں کشمیریوں کو مکمل آزادی ملنے سے ہو گا۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ ان کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی پربین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سے ان کا دوہرا کردار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔
بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اور جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا کی بدترین ریاستی دہشت گردی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہورہی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ان شاء اللہ یہ پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری، لسانیت اور صوبائیت پرستی پھیلانے میں بھارت بہت زیادہ سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔
دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو ایک بار پھر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ سری نگر سمیت پورے کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ کشمیری نظریہ پاکستان میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کی نظربندی سے کشمیریوں کو مضبوط پیغام نہیں دیا جا سکا۔ حکومت بتائے کہ اس کی کشمیرپالیسی کیا ہی بھارت سے یکطرفہ دوستی کیلئے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت نہ ڈالا جائے۔
ہم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں ‘ہماری پالیسی وہی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی ہے۔ آزادی کشمیر کیلئے کشمیری وپاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اوردہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلاناچاہتی ہیں۔نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
جب آپ اسلام پر اکٹھے ہوں گے تو سب لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا خاتمہ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے پہلے جو سازشیں کی گئیں آج وہ بلوچستان میں کی جا رہی ہیں۔قیام پاکستان کی طرح آج بھی نظریہ پاکستان کے دفاع کی تحریک کو گلی محلے کی سطح پر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں۔ پاکستانی پرچم لہرانے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button