ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان نا اہل ٹھہرتا ہے ٹھہرے، پاکستان بچنا چاہئیے۔ حسن نثار

اسلام آباد۔29مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا کہ اگرعمران خان کی وزارت عظمیٰ جاتی ہے پھر بھی اس کا قد و قامت کسی بھی اور وزیر اعظم سے باعزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کیس بھی کیس میں نا اہل ٹھہرتا ہے تو بےشک ٹھہرے لیکن پاکستان بچنا چاہئیے کیونکہ عمران خان اپنی پارٹی کا بڑا اور رہبر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لیڈر بھی ہے۔
اسی بات پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علم نہیں ہوتا ۔ اگر عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہیں تو ان کے جلسے ، جلوسوں اور تقاریر پر پابندی تو عائد نہیں ہو گی۔ نا اہل قرار دئے جانے کے بعد عمران خان وزیر اعظم منتخب نہیں ہو سکتے اور ن لیگ والے یہی چاہتے پہیں کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button