پاکستان
وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ ،سحری کے وقت حیدرآباد کے علاقوں میں بجلی کے تعطل پر وہاں کے عوام سے معذرت
اسلام آباد۔29مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یکم رمضان کو سحری کے وقت ٹرپنگ کی وجہ سے حیدرآباد کے علاقوں میں بجلی کے تعطل پر وہاں کے عوام سے معذرت کی۔ یہاں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کس طرح این ٹی ڈی سی اور وزارت کے دیگر عملہ نے بروقت اقدامات کرکے بجلی کی خرابی کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو بجلی فراہم کرے گی۔