مسئلہ کشمیرحل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ غیر مشروط بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی ۔29مئی2017ء)
بیورو رپورٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی ویزر داخلہ ارج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ غیر مشروط بنیادوں پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انڈیا ٹو ڈے کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل ضرور نکالے گی ،انہوںنے دعویٰ کیا کہ بھاجپا کی سربراہی والی موجودہ این ڈی اے سرکار مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرنے میں کام کر رہے ہے تاہم یہ 70سال پرانا معاملہ ہے جسے رات ورات حل نہیں کیا جاسکتا ہے انہوںنے مرکزی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتی ہے کیونکہ یہ 70سال حل طلب ہے تاہم انہوںنے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مرکزی حکومت مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے حوالے سے کام کررہی ہے اور آگے بڑھ رہی ہے راج ناتھ سنگھ نے مرکزی حکومت کی کشیر پالیسی بیان کرنے سے اختراض کیا اور کہا وہ حکومت کی مسئلہ کشمیر پر حکمت عملی کو اس پروگرام میں بیان نہیں کرسکتے حریت لیڈراں کو پاکستان سے ملنے والے فنڈز کے سوال کے جواب میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ قومی تحقیقات ایجنسی(این آئی اے ) کو سونپ دیا گیا ہے جو اسکی تحقیقات کررہی ہے انہوںنے کہا کہ میڈیا کی جانب سے کئے گئے اسٹنگ آپریشن سے صاف ظرہر ہوتا ہے کہ پاکستان کشمیر میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے ۔