پاکستان

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے پرچی فیس کا خاتمہ خوش آئند ہے(شازیہ سہیل میر)

گوجرانوالہ ۔29مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے پرچی فیس کا خاتمہ خوش آئند ہے پنجاب حکومت صحت کی سہولیات کی عوام کو فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اقدامات کی وجہ سے صوبہ بھر میں صحت کا معیار بلند ہوا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ و ممبر قومی اسمبلی محترمہ شازیہ سہیل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت شہریوں کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے خاتمہ اور بہترین خدمات کو ان کے گھر کے قریب فراہمی کیلئے کوشاں ہے شازیہ میر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف شہریوں کیلئے پرچی فیس کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ مکمل ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں مسلم لیگی حکومت عوام سے صحت‘ خوشحالی‘ معاشی و معاشرتی ترقی کے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے ہم سب ترقی یافتہ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button