حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کل پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیااور ان کی پیشی کے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے جن 2اراکین پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ شدید غصے میں تھے جنہوں نے سپریم کورٹ پر اعتراضات داخل کرنے پر حسین نواز سے گلہ بھی کیا ۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے 2ممبران حسین نواز کی پیشی کے ایک گھنٹہ بعد اجلاس میںشریک ہوئے اور جے آئی ٹی نے اصرار کے باوجود حسین نواز کو اکیلئے بیٹھنے کا حکم دیا ۔اس کے علاوہ جی آئی ٹی نے حسین نواز کے وکلاءکو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی ۔جے آئی ٹی نے 27 تاریخ کو حسین نواز کو نوٹس بھجوایا کہ 28 مئی کو 11 بجے پیش ہوں۔