انٹرنیشنل
دائود ابراہیم کی بھتیجی کی شادی میں بھارتی وزیر کی سپاہیوں سمیت شرکت
نیو دہلی ۔28مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
معروف انڈرورلڈ ڈون دائود ابراہیم کی بھتیجی کی شادی میں وزیر، ایم ایل اے اور سپاہیوں نے شرکت کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہیں جب کہ مہاراشٹرا کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر گریش مہاجن جو کہ مذکورہ شادی میں 10سپاہیوں کے ساتھ شریک تھے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ دلہن دائود ابراہیم کی رشتہ دار ہے جبکہ 10پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ