اسلام آباد ۔28مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
( پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے3روپے فی لیٹر کمی کاامکان ہے، اوگراکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30مئی کووزارت خزانہ ارسال کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2روپے 10پیسے کمی متوقع ہے۔ جبکہ مٹی کاتیل 3روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل ایک روپے 50اور ہائی اسپیڈڈیزل میں ایک روپے 80پیسے فی لیٹرکمی کاامکان ہے۔