کراچی۔ 27 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان کردیاگیا، جس کے بعد مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں تراویح کے اجتماعات کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔
رحمتوں، برکتوں کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی اہل اسلام نے مساجد کا رُخ کرلیا ہے اور تروایح کےاجتماعات کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، چاند نظر آنے کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کیا گیا تھا جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں رمضان کا چاند دکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔
خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آیا تھا، جس کے بعد عرب ممالک میں کل پہلی نماز تراویح اور آج پہلا روزہ رکھا گیا تھا۔