مقبرے میں خفیہ کمرے کا کھوج لگالیا‘فرعون کے دور کی 32 نئی حنوط شدہ لاشیں دریافت
قاہرہ(ویب دیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں ڈھائی سو کلومیٹر دور صوبہ منیا میں آٹھ میٹر کی گہرائی سے ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے جہاں سے 32 حنوط شدہ لاشیں (ممیاں) دریافت ہوئی ہیں۔ قاہرہ یونیورسٹی کے طالبعلموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقبرے میں خفیہ کمرے کا کھوج لگایا تھا جہاں یہ حنوط شدہ لاشیں چونے اور پتھر کے تابوت میں تھیں۔
یہ انسانوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں ہیں۔ قاہرہ یونیورسٹی کے پروفیسر صلاح الخولی کا کہنا ہے ان میں سے 18 حنوط شدہ لاشیں بہت اچھی حالت میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مقبرے میں مزید ممیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ مصر کے صوبہ منیا میں فرعون کے دور کی 32 نئی حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں 332 قبلِ مسیح کے دور کی ہو سکتی ہیں جب سکندر اعظم نے مصر فتح کیا تھا۔