انٹرنیشنل

بھارت کیا کرنے والا ہے۔۔۔؟ سابق آرمی چیف نےدشمن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

دبئی (نیوز وی او سی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت منصوبے کے تحت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہاہے ٗ کلبوشن یادیو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ٗ دنیا ایک جنگل ہے اس میں کمزور کی کوئی جگہ نہیں ٗعالمی بارڈر پر کوئی حرکت کی گئی تو اعلان جنگ ہوگا ٗ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہناچاہیے۔ ایک انٹرویومیں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کوتنہا کرنا چاہتا ہے اور وہ یہ سب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت، لائن آف کنٹرول پر ہمیشہ سے خلاف ورزی ہوتی رہی ہے ٗبھارت کارروائی کرتاہے تو ہمیں بھی جوابی فائرنگ کرنی پڑتی ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ ایل او سی اور انٹرنیشنل بارڈر پر کاروائی میں فرق ہے ٗ نہیں لگتا کہ بھارت انٹرنیشنل بارڈر پر کوئی حرکت کرے گا ، عالمی بارڈر پر کوئی حرکت کی گئی تو یہ اعلان جنگ ہوگا ٗہم بھرپور طریقے سے دفاع کر کے انہیں شکست دے سکتے ہیں ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button