انٹرنیشنل

بھارتی شہری عظمیٰ کی بحفاظت واپسی میں تعاون اور مدد کیلئے پاکستانی حکام اور عدلیہ کے شکرگزار ہیں ،ْسشما سوراج

26مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نئی دہلی . بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ بھارتی شہری عظمیٰ کی بحفاظت واپسی میں تعاون اور مدد کیلئے پاکستانی حکام اور عدلیہ کے شکرگزار ہیں۔بونیر کے نوجوان سے شادی کرنے والی بھارت جانے کی خواہشمند عظمیٰ اپنے شہر دلی پہنچ گئی جس نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے دفترخارجہ میں ملاقات کی۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ نے کہاکہ طاہر نے اسے مارا پیٹا، وہاں سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوتی تو مجھے بیچ دیاجاتا ،ْبھارتی حکومت کی شکرگزار ہوں جنہوں نے واپس لانے میں مدد کی،بھارتی ہائی کمیشن نے میرا بہت ساتھ دیا۔اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ عظمیٰ نے صرف یہ کہا کہ میں بھارتی شہری ہوں بس پھر ہم نے مذہب وغیرہ کچھ نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات اپنی جگہ لیکن یہ شہری کا مسئلہ تھا ،ْعظمیٰ کو تسلی دی کہ دھوکا دینے والے کے حوالے نہیں کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس کیانی اور دیگر پاکستانی حکام کی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا،طاہر کا موقف تسلیم نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عظمیٰ کو انڈیا واپس بھیجنے میں پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے انسانی بنیادوں پر ان کی بہت مدد کی اور ان کی مدد کے بغیر ڈاکٹر عظمیٰ کی گھر واپسی شاید ممکن نہیں ہو پاتی۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شاہنواز نون نے عظمیٰ کا کیس بالکل اپنی بیٹی کی طرح لڑا اور جسٹس کیانی نے کیس کا فیصلہ حقائق اور انسانیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جس کے لیے وہ ان کی شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باوجود جس طرح پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے ان کی مدد کی اس کے لیے بھی وہ شکر گزار ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد میں انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button