ایڈیٹرکاانتخاب

بھارت اور بنگلہ دیش میں پہلا روزہ بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا۔ ریاض: سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں پہلا روزہ بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا۔
نئی دہلی: بھارت اور بنگلا دیش میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔
بھا رت 26 مئی 2017 ( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438 ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔
عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد عرب ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔
عرب ماہرین نے کے مطابق جمعرات کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے اور اسی بنا پر متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں ۔ جنہوں نے ہلالِ رمضان کی کوئی شہادت بیان نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button