رنگ برنگ

25 مئی کے اہم واقعات

25 مئی 2017ء ، جمعرات
‏28 شعبان المعظم  1438ھ
11 جیٹھ 2073 ب

25 مئی کے اہم واقعات
● 1611ء مغل بادشاہ جہانگیر نے نورجہاں سے شادی کی۔
● 1810ء ارجنٹینا نے اسپین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
● 1812ء وینیزوئیلا میں آئے خوفناک طوفان سے راجدھانی کراکاس میں زبردست تباہی مچی۔
● 1825ء یوراگوئے نے برازیل سے آزادی کا اعلان کیا۔
● 1877ء انڈیا کی ریاست اڑیسہ کے ساحل کے پاس خلیج بنگال میں آنے والے طوفان سے بحری جہاز سرجان لارینس کے ڈوبنے سے اس میں سوار 732 مسافروں کی موت۔
● 1895ء فارموسا جمہوریہ بنا۔
● 1911ء میکسیکو میں صدر جوز پورفریوو ڈیاز حکومت کا تختہ پلٹا۔
● 1921ء امریکا نے جرمنی کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے۔
● 1945ء عبداللہ ابن حسین نے خود کو اردن کا شاہ ہونے کا اعلان کیا۔
● 1946ء اردن کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
● 1949ء میں چین میں سرخ فوج نے شنگھائی پر قبضہ کیا۔
● 1951ء برطانوی وزارت خارجہ کے افسر گائی برگج ڈونالڈ میکلین راجدھانی لندن سے لاپتہ ہوئے۔ ماسکو میں پائے جانے کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ روس کے لئے جاسوسی کرتے تھے۔
● 1959ء سوڈان میں ایک فوجی کارروائی میں حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔
● 1963ء ایتھوپیا کی راجدھانی رائس ابالا میں افریقی اتحاد تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔
● 1965ء ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کر دیا۔
● 1969ء میں سوڈانی حکومت کا تختہ پلٹا گیا۔
● 1979ء امریکہ میں شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر ایک ڈی سی 10 طیارہ حادثہ میں 273 مسافر مارے گئے۔
● 1985ء بنگلہ دیش میں آنے والے بھیانک طوفان سے گیارہ ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔
● 1989ء میخائل گورباچیف سوویت یونین کے کارگزار صدر بنے۔
● 1989ء موچی دروازہ لاہور کی جلسہ گاہ میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں "مصطفوی انقلاب” کی جدوجہد کے آغاز کی خاطر نئی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے قیام کا اعلان کیا۔
● 1990ء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دی۔
● 1997ء سیارالیون میں فوجی بغاوت کے بعد صدر احمد کباہ کا تختہ پلٹا۔
● 1997ء پاکستان نے افغانستان میں طالبان کی  حکومت کو تسلیم کر لیا۔

ولادت
● 1899ء بنگلہ شاعر نظرالاسلام کا بنگال کے ضلع بردوان میں جنم۔

وفات
● 1666ء سکھوں کے گرو ارجن دیو کا قتل کیا گیا۔
● 1982ء حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریاؒ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
● ؒ2005ء ہندوستانی نژاد بین الاقوامی فلم کار اسماعیل مرچنٹ کا انتقال۔

تعطیلات و تہوار
● 1825ء یوراگوئے نے برازیل سے آزادی کااعلان کیا۔
● 1946ء اردن کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
● افریقہ کا یوم آزادی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button