رنگ برنگ

رمضان کا بابرکت مہینہ بہت جلد آنے والا ھے‫.

آپ نے اپنے گھر میں سحر و افطاری کیلۓ راشن میں کیا کیا لانا ھے اس بارے لِسٹ بنانا تو شروع کردی ھوگی.
کیا آپکو پتا ھے آپ کے محلے ہمسایہ میں کوئی بیوہ کوئی ایسا غریب بھی ھے جو رمضان میں سودا سلف خریدنے کی سکت نہیں رکھتا
یہ مہینہ جہاں اپنی بیشمار رحمتیں لیکر آتا ھے.
وہاں پر مجھ جیسے لالچی لوگوں کو لوٹنے کا موقعہ بھی مل جاتا ھے.
کیونکہ میں سچا پاکستانی گودام سے پرانی اشیاء نکالونگا اور ھر چیز کو ضرور مہنگا کرونگا.
رمضان میں مہنگائی کیوجہ سے جہاں درمیانے طبقے کے لوگ پریشان ھوجاتے ھیں وھاں غریب کا کیا حال ھوتا ھوگا؟.
جو نوجوان اپنے فوت شدگان کو ایصالِ ثواب پہنچانا یا اپنے نیکیوں والےرجسٹر کو لبالب کرنا چاھتے ھیں تو وہ
کسی غریب یتم بیوہ کو اس رمضان کا حسبِ توفیق راشن ڈال دیں.

طریقہ بہت آسان ھے
بس آپ یہ سوچیں کہ میرے وہ کونسے فالتو خرچے ھیں جو واقعی میں فالتوں ہیں.
تو اس بار یہ فالتو خرچے زرا کم کرنے کی کوشش کیجیے اور پیسے جمع کرلیں جو کم سےکم اتنے تو ضرور ھو جائیں گے.
جن سے 5 کلو چینی آسانی سے آجاۓ جو بیوہ یتیم غریب سفید پوش پورا مہینہ سحری افطاری کے دوران اسے مینج کرلیگا.
آپ بیوہ کو پانچ کلو چینی شاپر میں دیکر آئیں گے تو یقین مانیے واپسی پر 50 کلو والی بوری نیکیوں سے لدی ھوئی لائیں گے.
اور بھی بہت سے ایسے خرچے ھوں گے جن کو کم کرکے ھم زیادہ ثواب کماسکتے ھیں.
اپنی سہیلی اپنے دوست ھمسایہ کلاس فیلو روم میٹ کو
بھی اس کام میں اپنے ساتھ مِلا لیں اور دونوں پیسے اکٹھے کر کے راشن کا ایک توڑا خریدیں
پورے راشن کے پیسے جمع نہیں ھوۓ تو کوئی بات نہیں.
بیس کلو آٹے کا توڑا آجاۓ اتنے توضرور ھوگئے ھونگے.
مارا بندہ آٹے کے خرچے سے تھورا سُکھ کا سانس لیگا
وہ کسی کو یہ نہیں بتاۓ گا کہ فلاں بندے نے آٹا بیجھا ھے بلکہ وہ کہے گا کہ اللہ نے اپنے کسی فرشتے کے ھاتھ یہ آٹا بیجھا ھے.
روح افزاء جامِ شیریں کی بوتلیں رمضان سے پہلے ھی کسی سفید پوش رشتہ دار ہمسایہ کوئی یتم بیوہ غریب کے گھر حال احوال پوچھنے کے بہانے جائیں اور وہ بوتلیں اُن کے گھر دے آئیں اگر بہتر سمجھیں تو ان کے بچے کو اُن کے سامنے پیسے دے آئیں جن سے وہ کوئی دوسری ضرورت پوری کرلے
کیا خبر ایسا کرنے سے رمضان کو ملنے والا ثواب آپکو آج ھی ملنا شروع ھوجاۓ
اللہ کے ثواب والے خزانے ھر وقت کھلے رھتے ھیں.
غریب کے گھر 2کلو کجھوریں بیجھ دیں وہ روزہ کھولتے وقت آپکو یاد کرنا بھول جاۓ مگر نیکیاں لکھنے والے فرشتے نہیں بھولیں گے.
آنٹی جی اللہ نے آپکو فریج دیا ھے؟
اگر ھاں تو پھر اس رمضان آپکی لاٹری لگ گئی
بس کسی بیوہ غریب کے گھر اتنا پیغام بجھوادیں کے بہن اس رمضان پورا مہینہ بچہ بیجھ کر دونوں ٹائم برف میری طرف سے منگوالیں.
اگر دو ٹائم کی برف نکلنا مشکل ھے تو
اپنی ہمسائی سے کیہ دیں ایک ٹائم کی برف وہ دے دیں.
آپ کا بس اتنا کرنے سے یتم اُس برف کے ٹھنڈے پانی سے سحری و افطاری کریگا تو اسکی مسکراہٹ کو دیکھتے اللہ آپکے اس عمل سے بہت خوش ھوگا اور کتنا خوش نصیب ھے وہ شخص جس کیلۓ اللہ خود مسکراتا ھے.
ھم میں سے کچھ ساتھی اتنا تو کر سکتے ھیں کے کسی یتیم کو ساتھ لے جائیں اور سبزی والے کو پیسے دے دیں کہ یہ بچہ پورا رمضان آپ سے ھر روز 30 کے لیموں لیجایا کریگا.
افطار ٹائم لیموں پانی پیتے وقت یتیم کے چہرے پر جو خوشی چھلکے گی کیا خبر اللہ فرشتے کو حکم دے جہاں ھمارے لیے 700 نیکیاں لکھنی ھیں وھاں 7000 لکھو.. اللہ رحیم ھے‫.
گرمی میں سحری ٹائم سوکھی روٹی کھانا بہت مشکل ھوتا .
اگر کسی غریب کے گھر آپ 5 کلو والا ڈالڈا گھی کا ڈبہ بجھوادیں تو وہ سحری ٹائم پراٹھا بنانے کیساتھ سالن بنانے میں بھی استعمال کریگا.
اگر آپکی شاپ کسی سبزی والے کے نزدیک ھے اور ماشاءاللہ کاروبار بھی ٹھیک ھے تو
کسی مارے بندے کو اپنے پیسوں سے پورا رمضان سبزی والے سے ایک ٹائم کی سبزی دلوا دیجئے.
جو غربا کو کھلاتا ھے اللہ اسے دوست رکھتا ھے.
مسجد میں ھر روز افطاری بیجھتے ھیں تو ایک دن چھوڑ کے ایک دن بیجھ دیں کیوں کہ ھمارے ھاں بہت دیکھا گیا پورا محلہ ھی ھر روز مسجد میں افطاری بیجھ دیتا ھے
(بہت اچھی بات)
مگر ھمسایہ میں بیوہ یتیم کے گھر بہت کم لوگ بیجھتے ھیں کہ جیسے نا ھونے کے برابر‫.
اپنے گھر کے سودے میں جو چیزیں آپ خرید رھے ھیں
اُسی لِسٹ کی مناسبت سے سامان کا ایک اور 10 کلو والا شاپر دالیں نمک مرچ وغیرہ کا پیک کروائیں اور ساتھ ایک 5 کلو والا گھی کا ڈبہ اٹھائیں اور کسی بیوہ غریب مسکین سفید پوش کی گھر بجھوا دیجۓ.
اللہ نے اگر دیا ھوا ھے تو کیوں نا ھم ایسا کریں جس سے اللہ اور بھی زیادہ دے.
الحمدللہ. اپنے محلے میں ایک یتیم بچے کو دودھ دھی والے کے پاس لیکر گیا اور اسے ایڈوانس پیسے دیے اور اُس بچے کا تعارف کروایا
کہ یہ بچہ پورا رمضان سحری ٹائم آپ سے آدھا کلو دھی لیجایا کرے گا.
اور ایک دوست کو ترغیب دی کہ وہ اس دودھ والے کو پیسے دے تاکہ یہ بچہ پورا رمضان افطاری کیلۓ آدھا کلو دودھ گھر لیجاۓ.
تو پھر ھم اس رمضان کچھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے نا کہ جس سے کسی سفید پوش کا بھلا ھوجاۓ.
ھر انسان کے حالات ایک جیسے نہیں ھوتے وقت کیساتھ بدلتے ھیں.
اللہ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button