کراچی پیراڈایز چمبر کے گراؤنڈ فلور پہ شیشہ بار میں منشیات کا سر عام استعمال۔
کراچی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پریڈی کی حد صدر پاسپورٹ آفس کے ساتھ والی گلی میں واقع پیراڈایز چمبر کے گراؤنڈ فلور پہ شام ہوتے ہی شیشہ بار کھل جاتا ہے جہاں شیشے کے علاوہ چرس اور آئس پاؤڈر سر عام فروخت ہورہا ہے۔ اس اڈے پر نوجوان نسل منشیات کا استعمال کرکے اپنی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منشیات کے اڈے سے علاقہ پولیس کو روزانہ کی بنیاد پہ بھتہ جاتا ہے جس کی وجہ سے ایس ایچ او نے موکل دی ہوئی ہے۔ اس اڈے کی وجہ سے علاقہ مکین مستقل عذاب میں ہیں۔ رات دیر تک اوباشوں کا میلہ لگا رہتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے انہوں نے کئی بار اس کی شکایت متعلقہ تھانے میں کروائی اور مددگار 15 پہ کال بھی کی لیکن یہ اڈہ بند نہیں ہوا۔ انہوں نے حکام بالا سے درخواست کی کہ اس اڈے کو فی الفور بند کروایا جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد اور اس کی اجازت دینے والوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔