پاکستان
ملک بھر کے بینک 29 مئی کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے: اسٹیٹ بینک
کراچی 25 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے بینک 29 مئی کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق 29 مئی بروز پیر کو ملک بھر کے بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔ 29 مئی کو تمام بینکوں کی جانب سے سیونگ اکاونٹس سے زکوۃ منہا کی جائے گی۔