انٹرنیشنل
رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں: محکمہ موسمیات امارات
25مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
دبئی محکمہ موسمیات امارات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے ابوظہبی کے محکمہ انصاف کی عمارت میں اجلاس جاری ہے۔ جبکہ امارات کی دیگر ریاستوں میں بھی رمضان کے چاند کی تلاش کیلیے اجلاس جاری ہیں۔ تاہم محکمہ موسمیات امارات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔