پاکستان
پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد ۔ 23 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نذر گوندل نے عمران خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
نذر گوندل جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایک ہی روز میں پیپلز پارٹی کی یہ دوسری بڑی وکٹ اڑائی ہے۔ اس سے قبل عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نور عالم خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔