ڈائریکٹر لایف نیوزعتیق شاہد اور ان کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔
گوجرانوالہ ۔ 23 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)(
ڈائریکٹر لایف نیوزعتیق شاہد اور ان کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔ منجانب:۔ گوجرونوالہ یونین آف جرنلیسٹ، نیوز وائس آف کینیڈا، رائل نیوز ٹی وی) آج گوجرونوالہ یونین آف جرنلیسٹ کے عہدہداران صدرملک توسیف کاشمیری کے احکامات پرہونے والے پر تشدد واقعہ پر اعیادت کے لیے گیا ہوا وفد سکندر مغل نائب صدر کی زیر قیادت شاہد فاروق وائس چیر مین، آصف سیٹھی جائینٹ سیکرٹری ہمراہ بشیر باجوہ( ایمبیسڈر آف پیس) کے ہمراہ شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ گزشتہ روز بگڑے رئیس زادے کا اپنے غنڈوں کے ہمراہ جی ٹی روڑ پر نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ، میڈیا کوریج کے دوران روڈ کو میدان جنگ بنا دیا،ماسٹر سٹی کا مالک احمد مقصود اپنے پرائیویٹ درجن بھر گن مینوں کے ہمراہ پورے لاو لشکر کے ساتھ جی ٹی روڈ پر اسلحہ کی نمائش کرتے گزر رھا تھا جہاں اسکی لگژری گاڑی کے آگے کوئی دوسری معمولی گاڑی آ گئی جس سے دولت کے نشے میں چور رئیس زادے کو اپنا پروٹوکول کم ھوتا دکھائی دیا اور گاڑی والے کو گالم گلوچ شروع کر دی جسکی نجی ٹی وی کے کیمرہ مین نے کوریج شروع کر دی جس سے احمد مقصود مزید سیخ پا ھو گیا تاہم غنڈہ صفت گن مینوں نے اپنے آقا کو راضی کرنے کیلئے میڈیا نمائندگان پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا جس سے جی ٹی روڈ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔