Draft

علمائے کرام امن کے سفیر ہیں ۔قیام امن میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداران سے میٹنگ

،
گوجرانوالہ (23مئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
علمائے کرام امن کے سفیر ہیں ۔قیام امن میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔امن و امان میں مزید بہتری کے لئے انہیں ساتھ لے کر چلا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سی پی او آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے عہدے داروں اور ممبران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چےئر مین امن کمیٹی قاری سلیم زاہداور ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ علمائے کرام موجود تھے ۔سی پی او نے کہا کہ علمائے کرام کے تعاون سے شر پسند عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کریں گے اور امن کمیٹی کے عہدے داروں کے تعاون سے شہریوں پر پولیس کے اعتماد کو بحال کریں گے۔سی پی او نے علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کی فضا قائم کرنے میں علمائے کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر چےئر مین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم اور امن کمیٹی کے عہدے دارو ممبران نے قیام امن کی بحالی کے حوالے سے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کو ہر ممکن تعاون کا یقین د لایا ۔انہوں نے سی پی او اشفاق خان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button