بزنس

سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام چار روزہ بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی جس میں پاکستان نے بھی اپنا پویلین لگایا ہے ،نمائش کا افتتاح قونصل جنرل شیریار اکبر اورکمرشل قونصلر عبد الوہاب سومرو نے کیا۔ہفتہ کو سعودی عرب میں پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام چار روزہ بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا۔اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل شیریار اکبرکا کہنا تھاکہ پا ک سعودی تجارت کو فروغ دینا ہمارے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ اس نمائش میں 14مختلف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

توقع ہے کہ نمائش سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔دوسری جانب مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں پاکستانی فوڈ فیسٹیول کا بھی افتتاح ہوگیا ہے۔ افتتاح پا کستانی سفیر منظور الحق نے کیا۔ فیسٹیول میں حلوہ پوری،پاکستانی چاول،مچھلی اور دیگراشیائے خورونوش کی نمائش شامل ہے۔ اس بار کھانوں کی تیاری کیلئے باورچی کراچی سے منگوائے گئے ہیں۔منظور الحق نے مزید بتایا کہ جدہ اور ریاض کے بعد مشرقی ریجن میں بھی پاکستانی ثقافت اور کلچرل کو غیر معمولی پذیرائی ملے گی۔ اس موقع پر کمرشل اتاشی وسیم باجوہ ، فیسٹیول کے آرگنا ئزر طارق صا بر اور ویلفیئر اتاشی حماد عابد بھی موجود تھے ـ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button