پاکستان

کراچی تا پنجاب، شدت پسندوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، آرمی چیف ویب ڈیسک

راولپنڈی ۔ 23 مئی 2017 بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے استحکام کو مزید بہتر بنائیں گے اور قوم کے تعاون سے پہلے جیسا پُرامن پاکستان کے ہدف کو حاصل کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں ملک کودرپیش چیلنجز، آپریشن رد الفساد، پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک چین اقتصادی راہداری پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ سرحدوں پرسیزفائرکی خلاف ورزیوں پرجوانوں کاجواب قابل قدرہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ ہرجارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا اورملکی سلامتی کے لیے عزم و ہمت سے لیس اورہرلمحہ چاک و چوبند ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کانفرنس میں کراچی سمیت پنجاب میں شدت پسندوں کیخلاف ہرحدتک جانےکا فیصلہ کیا گیا اورملکی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کیلئےاٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button