کالم,انٹرویو

(قسط نمبر 2) ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی گولی ملالہ کے رخسار کی ہڈی کو چھو کر گزری تھی، ایم این اے مسرت عالم زیب

ؒسوات :۔ 22مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

(قسط نمبر 2 میں مزید انکشاف )
ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی
گولی ملالہ کے رخسار کی ہڈی کو چھو کر گزری تھی، فاٹا سے تعلق رکھنے والے بچی زرمینہ وزیر پر ملالہ کی وجہ سے کی جانے والی تنقید نے تمام معاملے کے حقائق سے پردہ اٹھانے پر مجبور کیا: ایم این اے مسرت عالم زیب
سوات ۔ مسرت عالم زیب کا کہنا تھا کہ ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی مسرت عالم زیب نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی۔ گولی ملالہ کے رخسار کی ہڈی کو چھو کر گزری تھی تاہم ہر جگہ یہ ظاہر کیا گیا کہ ملالہ کے سر پر گولی لگی ہے۔
مسرت عالم کا کہنا ہے کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے بچی زرمینہ وزیر پر ملالہ کی وجہ سے کی جانے والی تنقید نے انہیں تمام معاملے کے حقائق سے پردہ اٹھانے پر مجبور کیا۔ زرمینہ وزیر کا تعلق فاٹا سے ہے جس نے سی ایس ایس امتحانات میں ٹاپ کیا۔ لیکن اسے ملالہ کیساتھ ملانے کی کوشش کی گئی۔ زرمینہ نے جب اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تو اسے سوشل میڈیا پر شدی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہی بات تھی جو انہیں شدید ناگوار گزری اور انہوں نے ملالہ کے ڈرامے کے تمام حقائق سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button