میانوالی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کندیاں کی ہیڈ مسٹریس کا آپنے شوہر کے ساتھ مل کر سکول کی لیڈی ٹیچر پر وحشیانہ تشدد
ہیڈ مسٹریس ناہید اور اس کے شوہر اکرام خان نے لیڈی ٹیچر سے موبائل بھی چھین لیا جس میں گھریلو تصاویر و دیگر اہم ڈیٹا موجود تھا متاثرہ لیڈی ٹیچر فریاد لے کر تھانہ کندیاں پہنچ گئی ڈی پی او میانوالی سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کندیاں کی ہیڈ مسٹریس ناہید نے سکول کی لیڈی ٹیچر کو ذاتی رنجش پر آپنے شوہر کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کر نشانہ بنا ڈالا لیڈی ٹیچر سے موبائل فون بھی چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والے ہیڈ مسٹریس کے محکمہ ایجوکیشن کے آعلی آفیسران کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان سے کاروائی نہ کروانے کیلئے متاثرہ لیڈی ٹیچر پر دباو دیا جارہا ہے اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق ناہید نامی ہیڈ مسٹریس کے رویے کے خلاف پہلے بھی ایل علاقہ نے محکمہ ایجوکیشن کے حکام کو کاروائی کیلئے درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی کندیاں کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او میانوالی ڈپٹی کمشنر میانوالی اور سی ای او ایجوکیشن میانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
ولیدشاہ میانوالی