انٹرنیشنل

بھارت اسرائیل سے 60کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ اور جدید جنگی سازو سامان خرید کریگا، معاہدہ طے پا گیا

بھارت ۔ 22-مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی حکومت اور بھارت میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت بھارت اسرائیل سے 60کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ اور جدید جنگی سازو سامان خرید کرے گا۔ اسرائیلی فضائی صنعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان 60کروڑ 30لاکھ ڈالر کا نیا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق دفاعی ڈیل کے تحت اسرائیل بھارت کو ’ایل آر ایس اے ایم‘ طرز کے چار جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا۔معاہدے کے تحت گزشتہ ماہ اسرائیل بھارت کو ’باراک 8‘ دفاعی نظا فروخت کرچکا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان یہ دفاعی سمجھوتہ دونوں ملکوں کی باہمی دفاعی ڈیلوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے جس میں ایک ارب ڈالر کی رقم خرچ کی جائیگی۔اسرائیلی ڈیفنس نیٹ ورک نے بھارتی محکمہ دفاع کی شراکت سے ’ایل آر ایس اے ایم‘ سسٹم کو اپ گریڈ کیا۔ اس سسٹم میں ڈیجیٹل راڈار’مفسٹار‘ بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ جدید ترین مواصلاتی نظام، میزائلوں راکٹوں کی نشاندہی کے ساتھ ان کی سمت کا تعین کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button