دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چین مالی کیساتھ ہے، چینی وزیر خارجہ بین الاقوامی معاملات میں چین کا کردار قابل تعریف ہے، وزیر اعظم مالی
باماکو۔ 22-مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
باماکو ۔ مالی کے وزیر اعظم عبد الآیا ادریسامیگا نے ملکی امن و استحکام برقراررکھنے میں چینی تعاون کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مالی کے امن مشن میں چین کی شمولیت قابل تعریف ہے، مالی چین کے ساتھ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی اصلاحات اورمسائل پر چین کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔
انہوں نے بین الاقوامی معاملات میں چین کے کردار کی زبردست تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ چین پانچ افریقی ممالک کی تنظیم ساحل جی5کے ساتھ علاقائی امن ، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور مالی اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جنہوں نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ، اس بات سے قطع نظر کہ چین مالی کی قومی سلامتی ، خود مختاری اور اتحاد کی کوششو ں میں اس کا سب سے بڑا معاون ہے ، چین مالی کے امن اور مفاہمتی عمل کا حامل ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مالی کے ساتھ ہے ۔