پمرا اور وزارت داخلہ کی جانب سے بول اور پاک نیوز چینل کے لائسنس کی منسوخی کا معاملہ
22-مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا
بول میڈیا گروپ کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی
درخواست بول میڈیا گروپ کے چار ڈائریکٹرز شعیب شیخ ، عائشہ شعیب، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی جانب سے دائر کی گئی
درخواست میں وفاق اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایم ایس لبیک کو دو ہزار پانچ میں بول چینل کا لایسنس دیا گیا،رضوان عباسی وکیل درخواست گزار
2013 میں چار نئے ڈائریکٹرز تمام قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد لبیک میں شامل کیے گئے، درخواست میں موقف
وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں ڈائریکٹرز کو سیکورٹی کلیرنس کا باقاعدہ این او سی جاری کیا گیا، درخواست
وزارت داخلہ کے این او سی کے بعد چھبیس مارچ دو ہزار تیرہ کو پمرا نے نئے ڈائریکٹرز کی منظوری دی
وزارت داخلہ کی جانب سے تیس مارچ دو ہزار سولہ کے لیٹر کے زریعے چاروں ڈائریکٹرز کی سیکورٹی کلیرنس منسوخ کی گئی
سیکورٹی کلیرنس کی منسوخ کے عمل میں بول اور پاک چینلز کو شنوائی کا موقع نہیں دیا گیا، درخواست میں موقف
سیکورٹی کلیرنس بغیر کوئی وجہ بیان کیے مسترد کی گئی، درخواست گزار
سیکورٹی کلیرنس کی منسوخی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گزار
سیکورٹی کلیرنس کی منسوخی کا حامل وزارت داخلہ کا تیس مارچ دو ہزار سولہ کا خط کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں موقف
تمام سرکاری اداروں کو لبیک اور اس کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے، وکیل کے دلائل
عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی