انٹرنیشنل

ی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا ارون دھتی رائے کو فوجی جیپ کے آگے باندھ دینے کا مطالبہ

نئی دلی ۔ 22-مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
نئی دلی بھارتی اداکار، سیاست دان اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پریش راول نے مطالبہ کیا ہے کہ معروف ادیبہ اور سیاسی کارکن ارون دھتی رائے کو بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھ دیاجانا چاہیے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریش راول کا یہ بیان گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ضلع بڈگام کے ایک گائو ں میں ایک کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیاگیا تھا۔
پریش راول 2014کے عام انتخابات میں احمد آباد کے حلقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔جموں وکشمیر میںبی جے پی اور پی ڈے پی کی مخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ قائم ہے ۔ پریش راول نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ارون دھتی رائے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیںبھی بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھ دیاجانا چاہیے۔ ارون دھتی رائے بوکر انعام یافتہ مصنفہ اور سیاسی کارکن ہے جو بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button