ایڈیٹرکاانتخاب
خیبرپختونخواہ اسمبلی:کلبھوشن کوفوری پھانسی دینےکی قراردادمتفقہ طورپرمنظور
پشاور:۔ 22مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پشاور خیبرپختونخواہ اسمبلی نے کلبھوشن یادیوکوفوری پھانسی دینے کی قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی ،قراردادجمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی سیدجاناں نے پیش کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قراردادکے متن میں مطالبہ کیاگیاکہ کلبھوشن راکاایجنٹ اور اس کوملک کی ایجنسیوں نے پکڑاہے۔کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کااعتراف بھی کیاہے۔ قوانین کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی سزائے موت پرفوری عملدرآمدکیاجائے۔