Draft

دیپیکا نے بڑھاپے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنا مستقبل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ 70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے۔
فرانسیسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ 70 برس کی عمر میں اِن کا کسی پرسکون مقام پر ایک خوبصورت گھر ہوگا، جس میں وہ اپنے بہت سے بچوں اور پوتے پوتیوں اور نوانے نواسیوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزاریں گی۔
ہالی ووڈ میں کام کے تجربے کے حوالے سے دیپیکا کا کہنا تھا کہ ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، اس کی وجہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار وین ڈیزل ہیں، وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ بہت اچھے اور سخی انسان ہیں۔ اپنی زندگی میں ملنے والے تمام لوگوں میں وہ سب سے منفرد انسان ہیں، ان سے میری دوستی زندگی بھر کے لیے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ وہ 70ویں کینز فلم فیسٹیول کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ان کی شاندار آمد نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button