ایڈیٹرکاانتخاب

پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز سے 20 کلو ہیروئن برآمد

راولپنڈی: پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔
اسلام آباد کے بے ںظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 لندن روانگی کے لیئے تیار ہی تھی کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اورایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ہنگامی طور پر کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔ متعلقہ اداروں اور انجینیئرز نے جہاز کی اسکیننگ کی تو کیٹنرنگ کے سامان میں چھپائی گئی 20 کلو ہیروئین برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ صبح ساڑھے 10 بجے پیرس سے اسلام آباد پہنچا تھا اور اب وہ لندن جارہا تھا، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی اسی پرواز پر لندن جانا تھا۔ کارروائی کے دوران 5 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق کیٹرنگ کے عملے سے ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پی آئی اے کے طیارے کو لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پرروک لیا گیا تھا اور لندن کرائم ایجنسی نے طیارے سے ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں قومی ایئر لائن کی بدنامی ہوئی تھی جس کے بعد منشیات اسمگلرز نے ایک بار پھر ویسی ہی مذموم کوشش کی جسے متعلقہ اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button