کھیل

ارد گان کو ”ہٹلر“ کہنے پر ترک باسکٹ بال پلیئر کا پاسپورٹ منسوخ

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردگان کو ”ہٹلر آف سنچری“ کہنے پر ترک باسکٹ بال پلیئر کا پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا۔
امریکی جریدے کے مطابق اوکلا ہاما سٹی تھنڈر کی طرف سے کھیلنے والے ترک پلیئر انیس کانتر رومانیہ سے لندن جا رہے تھے جہاں انہیں روک لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 25 سالہ کانتر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”مجھے رومانوی ایئرپورٹ پر پولیس نے روک لیا، مجھے بتایا گیا کہ ترک ایمبیسی نے میرا پاسپورٹ منسوخ کردیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ میرے سیاسی نظریات ہیں، یہ سب ترک صدر رجب طیب ارگان کی ایماء پر کیا گیا۔ “
بعد ازاں ایک اور پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ”مجھے جانے کی اجازت مل گئی ہے، اس حوالے سے بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں، نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران بہت سے معاملات سے پردہ اٹھاﺅں گا۔“
واضح رہے کہ کانتر ترک صدر کے خلاف سخت بیانات دیتے رہتے ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اردگان کو ”رواں صدی کا ہٹلر“ قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button