میانوالی/ایک دن میں5قتل (ولیدشاہ میانوالی)
میانوالی 21مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں دن دیہاڑے فائرنگ کے متعدد واقعات میں 5افراد قتل کر دیے گئے. تھانہ عیسی خیل کی حدود میں دو مخالف گروپوں کے درمیان کئی گھنٹوں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا.
مسلح تصادم میں محسن اور راہگیر وقار جاں بحق جبکہ غلام جان زخمی ہوا , پولیس نے تین ملزم گرفتار کیے, اسلحہ بھی برآمد کیا. داودخیل سیمنٹ فیکٹری میں دوران ڈیوٹی مزدور ضیا ءاللہ خان کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ چک نمبر 3 ایم بی کے قریب روڈ پر شریف لہیرا کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کی گئی. تھانہ پیر پہائی کی حدود میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا : ذرائع