انٹرنیشنل

‏ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا عرب اسلامک سربراہ کانفرنس سے خطاب

ریاض 21مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )

‏میں دوستی کا پیغام دینے آیاہوں ۔ امریکی صدر

‏دورے کی دعوت دینے پرسعودی عرب کا مشکورہوں ۔ امریکی صدر

‏شاہ عبدالعزیز نے عرب ممالک کو متحدکیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏شاہ سلمان شاہ عبدالعزیزکےورثے کو برقراررکھے ہوئے ہیں ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏امریکا اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏امن کی خاطردنیا میں نئی شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏ہمارا مقصدعسکریت پسندی اور دہشتگردی کےخلاف اتحاد بنانا ہے ۔ امریکی صدر

‏اسلحہ دینے سےسعودی عرب اور خطے کےممالک کی سلامتی مستحکم ہوگی ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏تجارتی معاہدوں کےتحت دونوں ملک400ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏سعودی عرب میں عسکریت پسندی کے خاتمے کامرکزاہمیت کاحامل ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ایسا اتحاد تشکیل دینا چاہتے ہیں جس سے ہماری نسلیں محفوظ ہوں ۔ امریکی صدر

‏تمام مسلم ملکوں کے سربراہوں سے ملکر کام کرنا چاہتاہوں ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ہم یہاں لیکچر دینے نہیں آئے ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

‏کانفرنس کا مقصد دنیا سےتشدد، دہشتگردی اور نفرت کا خاتمہ ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏توقع ہے اس کانفرنس سےنفرت اور دہشتگردی کے خاتمے کا آغاز ہوگا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏امریکا اپنا نظام دوسروں پر مسلط نہیں کرنا چاہتا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏سب سے پہلے دہشتگردی کےنظریئے کو ختم کرنا ہوگا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏دہشتگردی سے امریکا سمیت متعدد ممالک متاثر ہوئے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏امریکا نائن الیون ،بوسٹن حملوں جیسے واقعات کا نشانہ بنا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ہم اعتماد کی بنیاد پر اجلاس میں شریک ملکوں کو شراکت داری کی پیشکش کرتے ہیں ۔ امریکی صدر

‏دہشتگردی میں داعش، حزب اللہ اور دیگر گروپ ملوث ہیں ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ہمیں ملکر دہشتگردی اور دہشتگردگروپوں کو ختم کرنا ہوگا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏سعودی عرب اسلام کا قلعہ اور تاریخی روایات کا مرکز ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ایسےملکوں کا اتحاد بنانا چاہتے ہیں جو انتہاپسندی کو اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں ۔ امریکی صدر

‏مشرق وسطیٰ خوبصورت مقامات اور ثقافت سے مالا مال ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ترقی و خوشحالی کےلیے امن بہت ضروری ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

‏دہشتگردی پر قابو نہ پایا گیا تو ہماری نسلیں بھگتیں گی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏متحد ہوکر ہی دہشتگردی اور نفرت کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏عرب ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس قسم کامستقبل چاہتے ہیں ۔ ڈونلڈٹرمپ

عرب اور اسلامی ممالک کامستقبل دہشتگردی کے خاتمے سےمحفوظ ہوسکتا ہے ۔ ٹرمپ

‏یہ جنگ صرف اچھے اور بروں کے درمیان ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا اسلامی ممالک کا بھرپور ساتھ دےگا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏قیام امن کےلیے نئی شراکت داریوں کی طرف بڑھنا ہو گا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏امریکا جنگ نہیں امن چاہتا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

‏اسلامی ممالک کو دہشتگردوں کو اپنی سرزمین سے بھگانا ہوگا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

‏دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امریکا افغانستان کی مدد کررہاہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏طالبان کے خلاف افغان افواج بڑی قربانی دے رہی ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏ہمیں داعش سمیت دہشتگردگروپوں کی فنڈنگ بندکرانا ہوگی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏امریکا،سعودی عرب،خلیج تعاون کونسل دہشتگردی کے خاتمے کامرکز قائم کررہے ہیں ۔ ٹرمپ

‏حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏دہشتگردی کا انتخاب کرنے والےممالک کی زندگی قلیل ہوگی ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏سعودی عرب کا ویژن 2030برداشت اور امن کا پیغام ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏داعش کو تیل کی فروخت سے روک دیاجائے ۔ امریکی صدر

‏ہمیں برداشت کا پرچار کرنا ہوگا ۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ

‏ہمیں یہودی اورمسلمان ایک ساتھ رہنے والا ماحول پیدا کرنا ہوگا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏اسرائیل اورفلسطین میں امن سےمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائے گا ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏مہاجرین کی دیکھ بھال پر ترکی اور لبنان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏ایران دہشتگردوں کو تربیت دے رہاہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

‏ایران کھلم کھل ااسرائیل اور امریکا کو تباہ کرنے کا بیان دیتا ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏شام کے صدر اپنے لوگوں کو قتل کرارہے ہیں ۔ ڈونلڈٹرمپ

‏ایران تاریخی ملک ہے،ایرانی عوام ظلم وستم کا شکار ہیں ۔ ڈونلڈٹرمپ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button