پاکستان
پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کا اعلی سطحی وفد (آج) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرے گا
ریاض 21مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد ۔ پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کا ایک اعلی سطحی وفد (آج) بروز سوموار سہ پہر تین بجے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔وفد میاں عامر محمود، میر ابراہیم رحمان، سلطان علی لاکھانی، شکیل مسعود، طاہر خان اور ظفر صدیقی پر مشتمل ہوگا۔ملاقات میں میڈیا خصوصاً الیکٹرانک میڈیا سے متعلقہ امور اور ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔