ایڈیٹرکاانتخاب

بجلی کا بحران اب ختم ہو گیا ہے ،خواجہ آصف کا دعویٰ

سیالکوٹ 21مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ روز قبل تقریباً 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ، سحری اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اس سال کے آخر تک شیڈول لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی، وزیر اعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی،وفاقی وزیر پانی وبجلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
سیالکوٹ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران اب ختم ہو گیا ہے ، اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ روز قبل تقریباً 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سحری اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اس سال کے آخر تک شیڈول لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی ۔
وزیر اعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جتنی عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ تمام وزراء اعلیٰ نے چین جا کر بین الاقوامی سطح پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بجلی کا بحران اب ختم ہو گیا ہے ۔ اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ روز قبل تقریباً 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button