قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ سٹی پو لیس آفیسر اشفاق خان
گوجرانوالہ 21مئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی کو قائم رکھتے ہوئے قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ آصف ولید نامی شخص نے ایک سو سے زائد افراد کے ساتھ ریلی نکال کرجی ٹی روڈ بلاک کر رکھا ہے اور سڑک پر نعرے بازی اور ڈانس کر رہے ہیں ۔ ملزمان عوام الناس کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں ،غیر قانونی ریلی نکال کرنقص امن پیدا کر رہے ہیں اور اسلحہ کی نمائش بھی کر رہے ہیں۔اطلاع ملنے پر سی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کو مناسب ہدایات جار ی کیں۔ جنہوں نے موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن میاں معظم کی زیرنگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دیں ۔ بعد ازاں پولیس نے مو ثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم آصف ولید کے بھائی فہد سمیت پانچ ملزمان ضیاء خالد، محمد وقاص،آصف اور اعجاز کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا ۔امن و عامہ میں خلل پیدا کرنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے جا بجا ریڈ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو گا ۔قانون شکن اورشر پسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔