پاکستان

کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ کی فیکٹری میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

کراچی 21 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار سائٹ انڈسٹریل ایریا کے علاقے لیبر اسکوائر میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہےفیکٹری میں پلاسٹک اور اسے بنانے والے کیمیکل کی موجودگی کے سبب آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 7 گاڑیاں اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر کے فائر بریگیڈ اسٹیشنوں کوطلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور فائر حکام نے اس آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔
فیول اور شعلے کے بغیر آگ لگانے والا لائٹرکسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس اہلکاربھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور نظم و ضبط کو برقرار رکھ رنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔وسائل کی کمی ہے میئر کراچیمیئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود شہری حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے اور جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پانی سے آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ اس سطح کی آگ کو بھجانے کے لیے فوم کا استعمال کیا جاتا ہے سٹی گورنمنٹ نے ابھی دو دن پہلے ہی یہ فوم خریدا تھا اور اب اسے جائے وقوعہ پر پہنچایا جارہا ہے۔سارے انتظامات کردیے ہیں
صوبائی وزیرِ بلدیات جام خان شورو نے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائر بریگیڈ اور واٹر بورڈ سے رابطے میں ہیں اورجلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میئر کراچی اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے یہ ان کا کام ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کے لیے انتظامات کرکے رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button