شائقین کی تنقید سے ہمیشہ سیکھنے کاموقع ملا
کراچی (شوبز ڈیسک )ڈرامہ پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنرثنا شاہ نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران جس طرح ہماری کاوشوں کو شائقین نے سراہا اور ان پر تنقید بھی کی اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان کی تنقید سے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے ،نیسکڈلیول انٹرٹینمنٹ کی پہلی پیشکش ”من مائل“ کا ساﺅنڈ ٹریک 2016 میں پیش کئے گئے تمام سا ﺅنڈ ٹریکس میں سب سے زیادہ پسند کیا گیا اور اسی بنا پر بیسٹ ساﺅنڈ ٹریک کے مختلف ایوارڈز اسے ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ان کا کہنا تھا من مائل کے ساﺅنڈ ٹریک میں قرة العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ، شاعری اور موسیقی شجاع حیدر کا کمال تھی۔دوسری پیشکش ” خدا میرا بھی ہے “ کے ٹریک کی موسیقی اور شاعری وقار علی کی ہے جبکہ اس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے تیسرے سیریل ”بے خودی “ کے ساﺅنڈ ٹریک کے خالق عدنان دھول ہیں جنہوں نے ِ ثنا ذوالفقار کیساتھ مل کر یہ ٹریک گایا۔انہوں نے کہا ہماری تازہ پیشکش ”التجا “ کے ساﺅنڈ ٹریک کی موسیقی اور گلوکاری کے فرائض ساحرعلی بگا نے سرانجام دیئے ہیں،ان تمام ساﺅنڈٹریکس نے سیریلز کو مقبول بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔