پاکستان

شہرقائد میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے

کراچی 20 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
تفصیلات کے مطابق بہادر آباد میں داؤد موڑ کے قریب ناکے پر کھڑی موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن کی شناخت شہنشاہ، افتخار اور راجہ یونس کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ تینوں زخمی پولیس اہلکاروں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان نے پولیس موبائل پر متعدد فائر کیے اورتینوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں ماریں، پولیس موبائل معمول کے مطابق گشت پر تھی۔ اسپتال پہنچنے والے تین میں سے دو اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دہشت گردوں نے موبائل پر 2 ہتھیاروں سےفائرنگ کی جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور کے 20 سے زائد خول قبضے میں لیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ فیصل عبداللہ سے رپورٹ طلب کر لی اور اہلکاروں کو بہترین سہولیات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button