پاکستانی حکومت کلبھوشن معاملہ پر کیا چاہتی ہے۔۔۔؟اندر کی بات سامنے آگئی
اسلام آباد (نیوزوی او سی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے کہا کہ بات ڈپلومیسی کے مضبوط ہونے کی نہیں ہے۔ بات یہ بھی نہیں ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں انڈیا کی لابی کتنی مضبوط ہے، یا بھارت کے پاس کیس کتنا مضبوط تھا، یا عالمی عدالت انصاف میں بھارت کا اثر و رسوخ کتنا ہے۔ بات یہ ہے کہ پاکستانی حکومت یہ کیس ہارنا چاہتی ہے۔پاکستانی حکومت جان بوجھ پر کلبھوشن یادیو کو رہا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پے در پے جو حماقتیں ہو رہی ہیں وہ حماقتیں نہیں ہیں۔ یہ ایک منظم دھوکہ ہے۔ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر اپنی ذمہ داری کو قبول نہیں کر رہی اور نہ ہی حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔لیکن حکومت وقت تو غداری کرنا چاہ رہی ہے۔آج تک وزیر اعظم نواز شریف نے کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔ سوچنے کی بات ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کو کلبھوشن سے کیا ہمدردی ہے۔ سجن جندال نےپاکستان آ کر کیا پیغام دیا تھا کہ 29 مارچ کو عالمی عدالت انصاف کا اختیار سماعت قبول کر لیا جاتا ہے۔