عالمی عدالت کا کلبھوشن بارے فیصلہ ، سابق آرمی چیف نے دوٹوک جواب دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر رائے دینے کا کسی کو حق نہیں ،کلبھوشن بارے عالمی عدالت کا فیصلہ غلط ہے، تسلیم نہیں کرنا چاہیے ، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے،ڈان لیکس کے معاملے پر آرمی چیف نے پاک فوج کی عزت کا مکمل خیال رکھا ہو گا۔نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں غلط فیصلہ کلبھوشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو دیکھ رہا تھا، کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرنی چاہیے اور نہ کسی کو بھی قومی سلامتی کے معاملے پر مداخلت کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا ہی نہیں چاہیے تھاجبکہ کلبھوشن کا کورٹ مارشل ہوا ہے یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے بھارت بلوچستان میں دہست گردی کررہا ہے، کسی کو حق نہیں کہ قومی سلامتی پر ہمیں رائے دے ، اگر ایسی بات ہے تو اجمل قصاب کا معاملہ عالمی عدلات لے جانا چاہیے تھا۔سابق صدر نے کہاکہ آئی سی جے میں بھاتی لابی چلتی ہے،بھارت کلبھوشن جیسے لوگوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے بلوچستان میں کچھ لوگ پٹاخے چلاتے ہیں اور بھارت ان کی مدد کرتا ہے ، بھارت ان ہی ایشوز کا سہارا لے کر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرتا ہے۔ پرویز مشرف نے عالمی سطح پر جس کی مرضی ہوتی ہے آئی سی جے کا فیصلہ مان لیتا ہے اور جس کی مرضی نہ ہو وہ نہیں مانتا‘ پاکستانی طیارہ گرانے کے معاملے پر بھار ت آئی سی جے میں نہیں آیا تھا ، ماضی میں ایسی مثالیں ہیں کہ فیصلوں سے انکار کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جندال پاکستان آیا تھا تو ملاقات مری میں نہیں اسلام آباد میں ہی کرنی چاہیے تھی، اگر جندال آپ کا ذاتی دوست ہے تو ذاتی سطح پر ملاقات کی جائے، ان کی مری میں ملاقات کی وضاحت ہونی چاہیے کیونکہ اس ملاقات پر کنفیوژن موجود ہے، جندال سے ٹیلیفون پر بھی بات ہو سکتی تھی ،واجپائی سے ہاتھ سیاسی بریک تھرو کیلئے ملایا تھا ،اب ایک طرف ہاتھ ملتے ہیں اور دوسری طرف اشتعال انگیزی کرتے ہیں۔سابق صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر آرمی چیف نے پاک فوج کی عزت کا مکمل خیال رکھا ہو گا، اس معاملے پر لو اور دو کا معاملہ ہوا ہے تو بتایا نہیں گیا کہ فوج کو کیاملا؟۔پرویز مشرف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کرے گی، پاک فوج کی سرپرستی میں انتخابات ہونے چاہئیں ورنہ سندھ میں پی پی اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) پھر سے کامیاب ہو جائیں گے۔