Draft

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

کوہاٹ . 20 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں پولیس کمال خیل میں کارروائی کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او لاچی خان اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر خان، عابد اور تنویر علی شامل ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button