ایڈیٹرکاانتخاب
نواز شریف کا بھارت میں کوئی بزنس ثابت ہوا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ رانا افضال
اسلام آباد. 20 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن رانا افضال نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھارت میں کوئی بزنس انٹرسٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کا انڈیا میں کوئی بزنس ثابت ہو گیا تو میں ایم این اے شپ سے استعفیٰ دے دوں گا۔ جس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ہم ایک اور پانامہ کا انتظار کرلیتے ہیں