پاکستان
کلبھوشن یادیو کا کیس میں تیاری کے سات نہیں گئے تھی ، سرتاج عزیز کا انکشاف
(بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا کیس میں تیاری کے سات نہیں گئے تھے۔اگلے مرحلے کے لئے کیس بڑا مضبوط ہے بھارت نے آئی سی جے جا کر کشمیر اور پانی تنازعات کا راستہ کھول دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس میں تیاری کے لئے وقت نہیں تھا۔ 3سی4دن ملے ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ عالمی عدالت کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے کے لئے ہمارا کیس بڑا مضبوط ہے۔ ہم وکلاء کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں ایڈ ہاک جج کا تقرر بھی کیا جائے گا ناہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جا کر کشمیراور پانی تنازعات کا راستہ کھول دیا ہے۔