پاکستان

سی پیک ایک اٹل حقیقت،دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے شہبازشریف

لاہور : 19 مئی 2017
( بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پاکستانی عوام چین کی جانب سے سی پیک کے عظیم تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،دونوں ملکوں کے باہمی روابط بڑھے ہیں چین اور پاکستان میں معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ،سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے میںبھی اہم کردار ادا کرے گا وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا زبردست منصوبہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے – دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے اور اس عظیم الشان منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا- منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا- سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
اربوں روپے کی سرمایہ کاری آنے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں – منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اورسی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کیاچیانگ اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔
سی پیک عظیم دوست چین کا ایسا عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے – سی پیک کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیںاورچین اور پاکستان میں معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے -انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے اوریہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور پورے ملک میں اس کے تحت منصوبے لگ رہے ہیں۔ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوںنے کہا کہ اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گااوراس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے عظیم منصوبے کو روکنے کیلئے سازش کی اور ان عناصر کی ناپاک سازش کے باعث منصوبوں میں تاخیر ہوئی -انہوں نے کہا کہ اگر یہ عناصر عوام کے خیر خواہ ہوتے تو قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے منصوبوں میں رخنہ نہ ڈالتے – دھرنا گروپ اپنے دھرنوں سے باز رہتا تو بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہوتی- ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں – انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے – وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی پر چل نکلاہی- توانائی کے کئے منصوبے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button