پاکستان

رینجرز کو اسلام آباد میں ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی پر رینجرز مہنگا پڑ گیا،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نوٹس

اسلام آباد 19 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
رینجرز کو اسلام آباد میں ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی پر رینجرز مہنگا پڑ گیا،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نوٹس بغیر اجازت چھاپہ مارنے۔ گرفتاریاں کرنے پر ڈی جی رینجرز پنجاب سے جواب طلب پیر تک جواب دیں ورنہ مفاد عامہ میں پنجاب سے رینجرز واپس بھیج دیں گے وزارت داخلہ کا ڈی جی رینجرز کو مراسلہ
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی پر رینجرز کا چھاپہ ا نوٹس لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی میں پنجاب رینجرز کی کارروائی پر وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب سے وضاحت طلب کر لی۔ ڈی جی رینجرز کو لکھے کے خط میں پوچھا گیا ہے کہ رینجرز نے کس قانون کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی گرفتاریاں کیسے کی گئیں ۔
کیا رینجرز نے کارروائی سے قبل مقامی پولیس اور انتطامیہ سے اجازت لی تھی ۔ذرائع کہتے ہیں ؛ وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین خطوط ارسال کئے۔ تاہم رینجرز نے سرد مہری دکھائی۔ اور تاحال جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لکھے گئے خط میں ڈی جی رینجرز پنجاب سے ا?ئندہ پیر تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ جواب نہ دینے کی صورت میں پنجاب سے رینجرز کی خدمات واپس لینے بھی کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے قانون کے مطابق رینجرز کو پولیس کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارنے کا اختیار نہیں۔ کسی بھی چھاپے کے لئے رینجرز کو ضلعی انتظامیہ سے منظوری لینا ضروری ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button