پاکستان

بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سی پیک اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہیں (وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری)

کوئٹہ : 19 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سی پیک اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہیں145پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ ملک اور صوبہ ترقی کرے اور یہاں کے لوگ خوشحال ہوں145 دشمنوں نے صوبے کے چند بے ضمیر لوگوں کا سوداکررکھا ہے جنہیں دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کیچ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے غریب اور بے گناہ محنت کشوں کو شہید کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی اور مکروہ فعل قراردیاہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے واقعہ میں ہونے والی شہادتوں پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی دنیا کا کوئی مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا واقعہ میں ملوث عناصر کا کوئی دین مذہب اور قوم قبیلہ نہیں ہے145 صرف اور صرف چند ٹکوں کیلئے اپنے آقاؤں کے اشارے پر قتل و غارت گری کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ تو ان عناصر اور نہ ہی ان کے سرپرستوں کو معاف کیا جائے گا ان کا عبرناک انجام اب بہت دور نہیں ہے اگر وہ اتنے ہی بہادر ہیں تو ان سے مقابلہ کریں جن کے ہاتھوں میں بندوق ہے لیکن ان میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ سامنے آکر ہماری فورسز کا سامنا کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سی پیک اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہیںکیونکہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ ملک اور صوبہ ترقی کرے اور یہاں کے لوگ خوشحال ہوں اور دشمنوں نے صوبے کے چند بے ضمیر لوگوں کا سوداکررکھا ہے جنہیں دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ تو عوام اور حکومت ان عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے دیں گے اور نہ ہی ان سے مرعوب ہوں گے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزدوروں کی شہادت کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button