بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی
ملتان: 19 مئی 2017
( بیسر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،ریمنڈڈیوس کے معاملے پر بطور وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا،کلبھوشن پرعالمی عدالت کے حتمی فیصلے سے قبل پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلایا جائے ،بجٹ عوام دوسر ہونا چاہیے،بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کی تنظیم نوکی جارہی ہے،2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں امیدوار نامزد کرے گی
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،ریمنڈڈیوس کے معاملے پر میں نے بطور وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا،کلبھوشن پرعالمی عدالت کے حتمی فیصلے سے قبل پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلایا جائے ،بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے،جس سے عوام کو فائدہ ہو۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کی تنظیم نوکی جارہی ہے۔2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں امیدوار نامزد کرے گی۔ملتان میں دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒکے 428ویں عرس کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی سزا پر عالمی عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے،بھارتی جاسو س کے کیس پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،یہ 20 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔
ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر میں نے بطور وزیراعظم نہ صرف پارلمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا بلکہ پارلیمنٹ میں پالیسی بیان بھی دیا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن قبل ازوقت ہوئے یا مقررہ وقت پر ،پیپلزپارٹی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھر میںکلین سویپ کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹیوں میں آنا جانا لگا رہتا ہے ،کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سرائیکی صوبہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سینٹ میں سرائیکی صوبہ کا بل منظور ہوا تھا۔اب قائمہ کمیٹی کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے اس پر میں نے سینیٹر فرحت اللہ بابر سے بات کی ہے وہ اس پر ایکشن لیں گے۔
نئے وفاقی بجٹ سے متعلق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے،غریب عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے ،پیپلزپارٹی 24مئی کو پری بجٹ سیمینار کا انعقاد کر ے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا۔قبل ازیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزار حضرت موسی پاک شہید ؒ پر چادر چڑھائی،اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان عالم،رائو ساجد ودیگر بھی موجود تھے۔